اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو قومی ترانہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
اتوار کو قائد ایوان کیلئے ہونے والے اجلاس میں قومی ترانہ کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
قومی ترانے کے اختتام پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی ارکان سے درخواست ہے کہ جب قومی ترانہ بجایا جا رہا ہو تو تصاویر کی بجائے پاکستان کا جھنڈا لہرانا چاہیے یا خاموشی سے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سننا چاہیے۔