اردنی فرمانروا

اردنی فرمانروا سے الشیخ جراح کے باشندوں کی فوری مدد کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)القس انٹرنیشنل فائونڈیشن نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کومکتوب بھجوایا جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح محلے کے فلسطینیوں کو بے دخلی سے بچانے کے لیے ان کی فوری مددکی اپیل کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ الشیخ جراح کے فلسطینی باشندوں کو ایک انتہا پسند یہودی گروپ کے مطالبے اور اس کے مفادات پر طاقت کے ذریعے ان کے گھروں سے نکال باہر کیے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک فوری پیغام میں القدس انٹرنیشنل نے بیروت میں اردنی سفیر کو مکتوب ارسال کیا جس کی نقول وزارت خارجہ امور اور اردن کے شاہی دیوان کو بھیجی گئیں ۔

مکتوب میں کہا گیا کہ اردن الشیخ جراح کے عوام کے حق کا ضامن ہے۔مکتوب میں اردن کے بادشاہ کو 1948 سے پہلے کی مہاجرین کی جائیدادوں کا معاملہ کھولنے کی اپیل کے ساتھ مقامی فلسطینی آبادی کوبے دخل کرنے کی سازشوں کی روک تھام پر زور دیا گیا ۔مکتوب میں الشیخ جراح میں فلسطینیوں کی موجودگی کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ الشیخ جراح کے باشندوں کو ان کے ھروں سے نکال باہر کرنے کی سازشوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں