لاہور(عکس آن لائن )اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے میدان میں فنی صلاحیتوں کے بغیر آگے نہیںبڑھا جا سکتا ، سفارش کے ذریعے آپ ایک حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن اس کے بل بوتے پر آپ کامیابی کی منازل طے نہیںکر سکتے ۔ ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہاکہ کبھی بھی شارٹ کٹ کا نہیں سوچاکیونکہ میں اس کے نتائج سے اچھی طرح آگاہ ہوں ۔ اگر آپ کا م کے لئے کسی سے سفارش کراتے ہیں تو یہ عمل بھی دو سے تین بار سے زیادہ نہیں دہرایا جا سکتا .
اور اس کے بل بوتے پر آپ کبھی بھی منزل نہیں پا سکتے ۔ محنت سے حاصل کی گئی منزل کی بنیادیں بڑی پائیدار ہوتی ہیں اور آپ ایسی کامیابی کو انجوائے بھی کرتے ہیں ۔ سجل علی نے کہا کہ شوبزاورمیڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ہمیں جو مقام ملتا ہے وہ اپنی محنت کے بعد میڈیا کی وجہ سے ہے ۔