اداکارہ رباب ہاشم

اداکارہ رباب ہاشم کے گھر ننھی پری کی آمد

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔فوٹو ایںڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ رباب ہاشم نے ننھی پری کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نام بتا دیا۔اداکارہ نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ اس کا نام انہوں نے ‘مائیشا صہیب’ رکھا ہے۔

رباب ہاشم نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن ہمارے لیے رحمتوں سے بھرے رہے۔ ہماری چھوٹی منچکن، مائیشا صہیب علی نے آکر ہماری دنیا کو محبت، خوشی اور لامتناہی نعمتوں سے بھر دیا، الحمدللہ۔انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔رباب ہاشم کو بیٹی کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں