حنا بیات

اداکارہ حنا بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئیں

انطاکیہ(عکس آن لائن) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔

حنا بیات نے اپنا رمضان ان لوگوں کے ساتھ گزارنے کے لیے ترکی اور شام کا دورہ کیا جو چند ہفتے قبل زلزلے کے تباہ کن سلسلے سے متاثر ہوئے تھے تاکہ ان کی امداد کی جاسکے۔اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں امدادی سامان تقسیم کرتے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا بیات نے ان تصاویر کے کیپشن میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے شام روانہ ہونے پر راستے کا احوال بتاتے ہوئے لکھا کہ یہاں جنگ کے باعث سالوں سے خیموں میں رہنے پر مجبور متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے کے منتظر ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ زیتون کے باغات میں دور دور تک بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں کی قطاریں ہی قطاریں موجود ہیں جو اپنے ملک میں ہوتے ہوئے بھی بیگھر ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نے یہ دورہ ایس کے ٹی ویلفیئر کے تحت کیا ہے جوکہ برطانیہ میں قائم ایک خیراتی ادارہ ہے اور پوری دنیا کے قدرتی آفات اور جنگ سے متاثرہ مسلمانوں کے لیے امدادی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں