لاہور( عکس آن لائن) اداکار سہیل طارق کی مختصر دورانیے کی فلم پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں پیش کی جائے گی ۔ تھیٹر کی دنیا میں نام کمانے والے اداکار سہیل طارق نے فلم ’’ مسافرخانہ ‘‘میں مرکزی کردار نبھایا ہے ۔
مذکورہ فلم پاکستان فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔سہیل طارق کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی فلم ’’مسافر خانہ ‘‘منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ فیسٹول میں یہ سر فہرست ہو گی۔