جمشید اقبال چیمہ

ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار حقائق پر مبنی نہیں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے جو اعدادوشمار پیش کئے جارہے ہیں وہ حقیقی نہیںہیں ، شہروں اور دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح پیش کئے جارہے اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے ،تیرہ جماعتوں کا حکمران اتحاد عوام کی بجائے اپنے لئے دودھ کی شہد کی نہریں بہانے پر لگا ہوا ہے ، پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کے بعد عوام کو معیشت کے آگاہی حاصل ہوئی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار مصنوعی ہیں ، جو اعدادوشمار دکھائے جارہے ہیں اصل مہنگائی اس سے کہیں زیادہ ہے ، تاریخ میں یہ ملک میں پہلاموقع ہے کہ عوام تین سے دو وقت کی روٹی پر آگئے ہیں اور اس کے باوجود ان سے اپنے اخراجات پورے نہیں ہو رہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوںنے مڈل کلاس اور غریب طبقات کو کچل کر رکھ دیا ہے ، مڈل کلاس طبقہ بھی اب غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں