اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، پارلیمنٹ اور حکومت کو سپورٹ ہوگی تو ملک مستحکم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بنچ سے انصاف کی توقع نظرنہیں آرہی ہم عدالت سے فیصلے کا حق نہیں چھین رہے، عدالت سے صرف اتنا کہہ رہے ہیں فل کورٹ بنچ بنایاجائے۔ جمعیت علما کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مریم نے جو باتیں کیں وہ اتحادی قائدین کی متفقہ رائے ہے، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، اداروں کو بھی اپنے کردار کو جانچنا ہوگا، سیاسی استحکام سےمعیشت درست ہوگی، سب کو خود احتساب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو سپورٹ کرتے ہیں، انہوں نے جو مواد پیش کیا اسی کو بنیاد بنا کر آگے بڑھیں گے، قوم کواس حد تک نہ پہنچائیں کہ بغاوت پر اتر آئے۔