احسن خان اور انکی اہلیہ

احسن خان اور انکی اہلیہ غریب بچوں کے حقوق کیلئے سر گرم ہو گئے

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان غریب بچوں کے حقوق کے لئے سر گرم ہو گئے ۔ احسن خان نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ مل کر غریب بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے ہمیں برٹش قونصلیٹ کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے ساتھ مل کر غریب اور مستحق بچوں کے حقو ق کے لئے کام کروں گی اور اس کاباضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب گھرانوں کے گھمبیر مسائل کی وجہ سے ان کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور چائلڈ لیبر کا شکار ہیں جس کے پاکستان کے مستقبل پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں