ممبئی(عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن فلم ‘ سنگھم اگین’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن اپنی ہٹ سیریز سنگھم کے سلسلے کی نئی فلم ‘ سنگھم اگین’ کی شوٹنگ کے دوران فائٹ سین کرواتے ہوئے زخمی ہوئے۔
اداکار کی آنکھ مکا لگنے سے زخمی ہوئی جس پر فوری طور پرفلم کے سیٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرلیا گیا۔ اجے دیوگن کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔ اجے دیوگن سنگھم اگین میں بھی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔