حماد اظہر

اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اسلام آباد میں ایشین انفراسٹرکچر بزنس اور پاکستان کے اشتراک سے بزنس فورم کا انعقاد ہوا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، بنیادی ڈھانچے اورسماجی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے پرمتحرک مانیٹرنگ نظام بنایا جا رہا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ 4 ماہ کا پرائمری بجٹ 280 ملین سرپلس ہے، 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، ریونیو 15فیصد سے بڑھ رہا ہے، ٹیکس فائلرز بڑھے ہیں۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوانٹس کا اضافہ ہوا ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا، وزیراعظم عمران خانیاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اکتوبرمیں پاکستان کےجاری کھاتےسر پلس ہوگئے، ہماری معاشی اصلاحات کاپھل ملناشروع ہوگیا ہے، پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں