شاداب خان

آکلینڈ پہنچنے پر بھی شاداب خان کی فٹنس کو مانیٹر کیا گیا، تیزی سے بہتر ہوئے ہیں ،ذرائع مینجمنٹ

آکلینڈ (عکس آن لائن) ذرائع مینجمنٹ نے کہا ہے کہ آکلینڈ پہنچنے پر بھی شاداب خان کی فٹنس کو مانیٹر کیا گیا، شاداب خان تیزی سے بہتر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹریننگ سیشن میں شاداب خان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔منجمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کریں گے۔شاداب خان ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے تھے، گزشتہ روز بولنگ کی تھی، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں