بین کٹنگ

آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں لیتی ہیں؟ حسن علی کا ایرن سے سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سْپر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے پشاور زلمی کے بین کٹنگ کے انٹرویو کے دوران آکر ایرن سے شکوہ کیا ہے کہ آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں لیتی ہیں؟ ۔ تفصیلات کے مطابق پریزنٹر ایرن ہالینڈ میچ کے بعد اپنے شوہر اور پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بین کٹنگ کا انٹرویو لے رہی تھیں۔ انٹرویو کے دوران حسن علی بیچ میں آجاتے ہیں اور ایرن سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں کررہی ہوتی ہیں؟حسن علی یہ شکوہ کرنے کے بعد کیمرے کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں اور ایرن ہالینڈ، بین کٹنگ سے اپنا انٹرویو جاری رکھتی ہیں۔

حسن علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کوئی انہیں پی ایس ایل کا سب سے بڑا ‘انٹرٹینر’ قرار دے رہا ہے تو کوئی اس لمحے کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دس رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے اپنے امکانات روشن کر لیے ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد سات وکٹ پر196رنز بناسکی، تین لگاتار میچ جیت کر پشاور نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا۔ پشاور نے نویں میچ میں پانچویں کامیابی حاصل کی ،اسلام آباد نے8میں سے چار میچ جیتے اور چار ہارے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں