آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کی کی طبیعت میں بہتری ، نجی اسپتال میں روٹین چیک اپ کے بعد بلاول ہاﺅس منتقل کردیا گیا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور انھیں نجی اسپتال میں روٹین چیک اپ کے بعد بلاول ہاﺅس منتقل کردیا گیا ہے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب سابق صدر آصف زرداری کو کراچی میں نجی اسپتال طبیعت خرابی پر روٹین کے چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ ترجمان بلاول ہاﺅس کے مطابق آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اوراسپتال میں ان کے اہم ٹیسٹ بھی کیے گئے۔آصف زرداری کوچیک اپ کے بعدگھرمنتقل کردیاگیا ہے۔

ڈاکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے فون پر ڈاکٹرز سے بات کی اور اپنے والد کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ سابق صدر کو بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پرانہیں فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں