میکسویل

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، میکسویل جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

میلبرن(عکس آن لائن) آل راؤنڈر گلین میکسویل انجری کا شکار ہو کر جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلین میکسویل بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث انہیں جنوبی افریقا سے جلد وطن واپس جانا پڑ گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ میکسویل کی جگہ میتھیو ویڈ کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

گلین میکسویل کے ورلڈ کپ تک فٹ ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے اور وہ فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے پہلے ہی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں تھے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر پہلے ہی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 30 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں