آسٹریلیا اور پاکستان

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں