کوریج کی اجازت

آزادی مارچ، خواتین اینکرز اور رپورٹرز کو کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کر دی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کو کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کر دی ہے اور یہ قائد کا پاکستان نہیں ہے، جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتہا پسندانہ سوچ نے خواتین پر مشتمل پاکستان کی نصف سے زائد آبادی کے حقوق پر کاری ضرب لگا دی ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پربیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے انتہاءپسندانہ ذہنیت نے خواتین پر مشتمل پاکستان کی نصف سے زائد آبادی کے حقوق پر کاری ضرب لگا دی ہے، آزادی مارچ انتظامیہ نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کو کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام لیوا جمہوری اصولوں کی نفی کر رہے ہیں، فضل الرحمان کے یہ اقدامات قائد کے پاکستان کے اصولوں کے منافی ہے، جمہوری روایات اور آئینی حقوق کو روندنے کے مترادف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں