آزادکشمیر حکومت

آزادکشمیر حکومت ، اتحادیوں میں پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا

مظفر آباد(عکس آن لائن)آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا ہے،تحریک انصاف آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ،

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جب کہ اسپیکرپیپلزپارٹی اور سینئر وزیرمسلم لیگ ن سے ہوگا،ذرائع کے مطابق 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے6، پیپلزپارٹی کے 6اور مسلم لیگ ن کے4وزرا ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں