لاہور (عکس آن لائن ) نامور اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ میں آرکیٹیکچر بننا چاہتا تھا مگر قسمت کی مہربانی کہ وہ مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ،جب میں نے کیریئر کا پہلا کمرشل کیا تو مجھے 75ہزار روپے ملے اور میں نے اس وقت سوچ لیا کہ یہ شعبہ میرے لیے بہتر ہے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ” خدا اور محبت ” میں جو کردار ادا کیا تھا اس کو دوبارہ کرنے کی خواہش ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اب میں وہ کردار زیادہ بہتر طریقے سے ادا کر سکتا ہوں ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے ، صرف فن کی دنیا تک ہی محدود رہنا چاہتا ہوں۔