راولپنڈی(عکس آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچے،آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینیکی اہمیت پرزوردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گزشتہ 75 سالوں میں چین کے تین اہم کردار اور دنیا سے وابستگی وا ضح ہے، چینی میڈ یا
- چین میں لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 5.4فیصد اضافہ
- ڈبلیو ٹی او قوانین کے تحت چین-یورپی یونین تجارتی تنازعات کو حل کئے جا نے کا اعلان
- چین کا نورڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ
- چین افریقہ تعاون فورم بہت اہم اور منفرد ہے، صدر نمیبیا