خواجہ سعد رفیق

آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل، قانون سازی اس کا استحقاق ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے، قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا،اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی والے تنخواہیں لینے کے باوجود اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے،

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ممبر کو اسمبلی کارروائی میں جبرا شریک کرنے یا اکثریت کے باوجود قانون سازی پر قدغن کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں