نئی دہلی(عکس آن لائن) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نے عوام سے اپیل ہے کی کہ دستور اور اس کے اقدار کے تحفظ کیلئے آگے آئیں اور متحد ہوکر ڈٹ جائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستور کے خلاف گہری سازش رچی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقع پر پیام میں سونیا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ہر شہری کو دستور کے تحفظ کی ذمہ داری نبھانا چاہئیے اور ملک کے اتحاد کو مضبوط کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ دستور کے تحفظ کی ذمہ داری ہر ہندوستانی پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ بعض اقدامات کے ذریعہ دستور کو کمزور کررہی ہے