دبئی(عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ جاری کردی ہے، انگلینڈ کی ٹیم تین درجے ترقی تیسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی، انگلینڈ نے پروٹیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تین درجے ترقی پائی اور پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی، پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن پر برقرار ہے ، پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے ۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم سات میچز کھیل کر تین میں کامیابی کے بعد 86 پوائنٹس کے ساتھ تین درجے ترقی پاکر چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں 80، 80 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں تاحال دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دونوں کے کوئی پوائنٹ نہیں ہے ۔