حج

آئندہ حج سیزن کے لیے عراق،ایران کے حجاج کو یکجاکرنے کی تجویز

تہران /بغداد(عکس آن لائن )عراق میں حج و عمرہ کمیشن کے سرکاری ترجمان حسن فہد الکنانی نے حجاج کو یکجاکرنے کے حوالے سے ایران سے بات چیت کی تردیدکردی،اس سے قبل ایرانی ایجنسی نے بتایاتھاکہ آئندہ حج سیزن کے لیے دونوں ملکوں کے حجاج کو یکجاکرنے کے حوالے سے عراق کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الکنانی نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے۔ حجاج کو یکجا کرنے جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ عراقی کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ براہ راست سمجھوتوں پر عمل پیرا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا تھا کہ ایران اور عراق نے کرونا وائرس کی روشنی میں آئندہ حج سیزن کی تیاری کے معاملات پر بحث کی ہے۔ یہ بات چیت ایک ورچوئل کانفرنس کے دوران ہوئی۔ایرانی ایجنسی کے مطابق ایرانی حج و عمرہ کمیٹی کے سربراہ علی رضا رشیدان اور عراق میں حج و عمرہ کے اعلی کمیشن کے سربراہ شیخ سامی المسعودی نے اس نوعیت کی ملاقاتوں کو حجاج کے یکجا کرنے کے واسطے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں