آئمہ بیگ

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی دوستی کی خبروں کی تصدیق ہونے لگی

لاہور (عکس آن لائن) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے پہلے ہی تھے تاہم دونوں کی حالیہ تصاویر ان کی خبروں کی تصدیق کرتی نظر آرہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لاس اینجلس میں موجود دونوں فنکار خوش و خرم نظر آرہے ہیں ۔ شہباز شگری نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے آئمہ بیگ کے لیے ایک طویل کیپشن لکھا۔ تصویر کے کیپشن میں شہباز نے آئمہ کے لیے اصطلاح بیٹر ہاف کا استعمال کیا عموما جوڑا آپس میں ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

شہباز کے اس کیپشن کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سامنے آنے والے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ دونوں اپنے تعلق کو مزید نہیں چھپانا چاہتے۔ آئمہ نے بھی اپنے اکانٹ سے یہ تصویر شیئر کی۔ ساتھی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دونوں کی تصویر پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ24 سالہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں