اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے آخر کار منگنی کرلی۔شہباز شگری سے منگنی کا اعلان گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی اور شہباز شگری کو ٹیگ کیا۔شہباز شگری اور آئمہ بیگ کچھ عرصے سے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔آئمہ بیگ نے گزشتہ برس ستمبر میں مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے شو میں شہباز شگری سے تعلق کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ پرے ہٹ لو’ کے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران ان کی شہباز شگری سے ملاقات ہوئی تھی۔
بعدازاں ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، شہباز شگری باصلاحیت انسان ہیں۔شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال پر انہوں کہا تھا کہ ان دنوں ہم دونوں بہت مصروف ہیں جیسے ہی مصروفیات کم ہوئیں تو شادی کرنے کا سوچیں گے۔حال ہی میں آئمہ بیگ کی سالگرہ پر شہباز شگری نے ایک طویل پوسٹ میں بتایا تھا کہ آئمہ بیگ ان کی زندگی میں کتنی اہم ہیں۔شہباز شگری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری ساتھی، میری محبت، میرا دل آپ کو سالگرہ مبارک۔انہوں نے لکھا تھا کہ آپ کو مسکراتے ہوئے دیکھنے اور خوش کرنے سے بڑھ کر اس دنیا میں خوشی کی کوئی چیز نہیں ہے۔