عارف والا (نمائندہ عکس آن لائن) پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے DPOپاکپتن کی نگرانی میں کرونا وائرس سے بچاوکے لیے SOPsپر عمل درآمد کروا رہے ہیں۔ جہاں مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اس میں عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے SHOانسپکٹر کمال ناصر نے تحصیل پریس کلب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے کم سے کم میل جول رکھیں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کے حکم پر جو لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کاروبار زندگی بحال ہوئی اس میں دوکانداروں کو چاہیے کہ حکومت پالیسی پر عمل کریں اور ماسک ، سینیٹیائز اور گلوز کا استعمال کریں اور کم سے کم لوگوں کو دوکانوں میں داخل ہونے دیں
انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف متعدد لوگوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں جب کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی بے شمار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔