ریاض(عکس آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں نیا ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔نیا شاہ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2030 تک 12 کروڑ مسافروں کو سروس فراہم کرے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئے اور جدید ایئرپورٹ کے ذریعے ریاض شہر کی بطور سیاحت، ٹرانسپورٹ اور عالمی لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔یہ دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹس میں سے ایک ہوگا اور اس میں 6 متوازی رن وے ہوں گے جبکہ 2050 تک ساڑھے 30 لاکھ ٹن کارگو ہینڈل کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیا ایئرپورٹ ریاض کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں والے شہروں میں شامل کروانے کے لئے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ شہر کا موجودہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نومبر 1983 میں فعال ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا
- گھر سے بھاگنے پر والد نے میری شادی کرادی‘ شبیر جان
- فیصل بڑا اسٹار بن گیا لیکن اچھا بیٹا اور انسان نہ بن سکا‘ افشاں قریشی
- ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل شکست کا سامنا
- سری لنکن آل راﺅنڈر انجیلو میتھیوز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ