ڈکیتی

فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ،مسلح ڈاکوؤں نے خونی وارداتوں میں چار افراد فائرنگ کرکے زخمی کردیا

فیصل آباد(عکس آن لائن )شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ،مسلح ڈاکوؤں نے خونی وارداتوں میں چار افراد فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورشہر ی کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا ، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود فیصل آباد وگردونواح میں خونی وارداتوں کی لہر کو روکنے میں ناکام جبکہ 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ مسلح افراد نے نہتے شہریوں سے بھاری مال و زر لوٹ لیا،

چوروں نے درجنوں گاڑیاں،مویشی، طلائی زیورات وقیمتی اشیاء چرا لیں ، آن لائن کے مطابق آج علی الصبح غلام محمد آباد کا رہائشی پچیس سالہ عثمان ولد محمدحسین مرغیوں والے ڈالے پر اپنے ساتھیوں کیساتھ مکوآنہ مائی مستانی پولٹری فارم پر جارہا تھا کہ ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر اسے گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، علاوہ ازیں چالیس سالہ مظہر ولد خادم حسین ساکن 426گ ب اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سیال واں سے واپس گھر آرہا تھا کہ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش میں اسے گولی مار دی ،

سول ہسپتال میں اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے تھانہ جھمرہ کے علاقہ 103ج ب میں 45سالہ محمد انور ولد غلام علی کو بھی ڈکیتی مزاحمت پر گولی کا نشانہ بنایا گیا تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ گارڈن کالونی کے قریب کار سوار عامر بشیر ولد بشیر ساکن ناظم آباد اپنے ساتھی محمدانور ولد اکبر علی کیساتھ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کی کوشش پر فائرنگ کردی جسکی زدمیں آکر محمد انور مضروب ہو گیا اس دوران متاثرہ شہریوں نے حفاظتی خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی ،مقابلے کے دوران علی رضا ولد غلام مصطفی مارا گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ سعید واہلہ روڈ سے موٹرسائیکل مسلح افراد نے عمر حیات سے 75 ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، تھانہ نشاط آباد کے علاقہ نلکہ سٹاپ پر واقع سجاد کی فیکٹری سے نامعلوم چور بھاری مالیت کا سامان لے اڑے، جھنگ بازار گلی نمبر12میں عرفان کی موٹرسائیکل نمبری 2773ون ٹو فائیو ہنڈا چور لے اڑے ،

گلبرگ میں ارشد علی سے موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی ڈبلیو 8726ماڈل 2018ء نقدی ساڑھے 54ہزار چھین لی گئی،لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقے میں سمندری روڈ سے طارق سے موٹرسائیکل،موبائل فون اورنقدی 15 ہزار چھین لی ،تھانہ جھمرہ کے علاقے میں جھنڈ والی میں علی سے بھی موٹرسائیکل چھین لی گئی تھانہ ساہیانوالہ میں راجباہ روڈ سے محسن سے بھی موٹرسائیکل چھین لی گئی،گلشن اقبال میں عامر،مسلم ٹاؤن میں اکمل،فیصل گارڈن میں ہارون،نادر خاں والی میں پرویز،جڑانوالہ روڈ سے حمزہ، امین ٹاؤن میں سجاد،ڈجکوٹ میں غلام رسول،ریگل روڈ سے بلال،برج منڈی میں رحمت،علی گارڈن میں زبیر،میاں کالونی میں منظور،جڑانوالہ میں ارشد،اڈا گھسیٹ پورہ میں رمضان،غوثیہ چوک سے چاندنی،ساہیانوالہ میں محسن اور ترکھانی کے علاقہ میں عظیم کو بھی سرراہ مسلح افراد نے لوٹ لیا، شاداب کالونی میں مدنی،علامہ اقبال کالونی میں فیصل،سعید کالونی سے عامر،66گ ب میں جہانزیب،حسیب شہید کالونی میں حیدر،مدینہ ٹاؤن میں گلزار،92ر۔ب میں بشیر،بھوانہ بازار میں عامر،اکبر چوک میں علی معیظ،سدھو پورہ سے بابر،ناظم آباد میں فرقان، گول کریانہ بازار میں امریکن ہسپتال کے قریب نعیم الائیڈ ہسپتال کے قریب قیصر،جھنگ روڈ پر عدنان،سوشل سکیورٹی کالونی میں سجاد،جلال ٹاؤن میں امانت علی،احمد آباد میں انس،کوہ نور سے ایوب،کچہری جڑانوالہ میں ارشد،غلہ منڈی میں عمر رضا،رشید چوک میں خالد،باغبان پورہ میں سرفراز کی گاڑیاں وقیمتی سامان چرا لیاگیا،

ربانی کالونی میں اشبیل کے گھر کا چوروں نے صفایا کردیا، 66گ ب میں جہانزیب کے گھر سے چور چھ پکرے لے اڑے، جھال پر عباد علی کی دکان سے قیمتی سامان چرا لیاگیا مدینہ ٹاؤن میں انجم کی کار چور لے اڑے،سٹی سمندری میں سرفراز کے گھر سے قیمتی سامان چرا لیاگیا،ستیانہ روڈ پر علی احمد کو لوٹ لیاگیا،شادمان کالونی میں مشتاق، مدینہ ٹاؤن میں انجم علی، شیخوپورہ روڈ پر اظہار،گلستان کالونی میں اعظم،منصور آباد میں منظور،اشرف پورہ میں اسفند علی،فریدی چوک میں انور،وارث پورہ میں منظور احمد،لنڈیانوالہ کے علاقہ میں علی اور 105ج ب میں غلام تقی بھی نقدی وقیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں