اسد عمر

حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں، اسد عمر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالو، نکلو پاکستان کی خاطر ، ملک کے حالات بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں،، بہتر تو یہی ہوتا کہ پورے پاکستان میں الیکشن ہو رہے ہوتے ، سازش کرکے عمران خان کی حکومت ہٹا کر یہ حکومت لائی گئی اور اب بات پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک ووٹرز کا ٹرن آوٹ بہت اچھا جا رہا ہے، تمام ووٹرز گھروں سے نکلیں ووٹ ڈالنا آپ کی قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان بتائے گا کہ وہ غلامی نہیں کرے گا، آج شام کوپتہ چل جائے گا کہ عمران خان2تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چاہنے والے باہرنکل کرووٹ ڈالیں، حکومت کچھ بھی کرلے جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے امید نہیں بلکہ آج الیکشن کمیشن کا امتحان ہے کہ وہ بے ضابطگیوں پرایکشن لیں گے یا نہیں۔ دوسری طرف اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ کے حلقے میں الیکشن ہے تو حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں