وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

بجلی کے بلز میں ٹیکس کے نفاذ سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنےوالوں میں مرکزی تنظیم تاجران کا وفد بھی شریک تھا۔ وفد نے بجلی کے بلوں پر لگائے گئے فکس ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا اور جیولرز اور جائیداد کی خرید و فروخت پر لگائے ٹیکسز بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ بجلی کے بلز میں ٹیکس کے نفاذ سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں گے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما نے بتایا کہ وزیرخزانہ نے30 ہزار کے بجلی بل پر ٹیکس میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہماری جانب سے ٹیکس 6 ہزار روپے سے کم کرکے 3 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے ہونے تک 17 تاریخ کے احتجاج کی کال برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں