اسد عمر

قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے، اسد عمر

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گاڑیوں میں کیش بھر کے لاہور لا کر اسمبلی اراکین کے ضمیر خرید کر پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چرا لے گا اور قوم خاموشی سے دیکھتی رہے گی تو وہ یہ بھول جائے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ یہ قوم جاگی ہوئی قوم ہے۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں