وزیراعظم

آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدہ، وزیراعظم کی وزیرخزانہ ،وزیرخارجہ کومبارکباد

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے ساتھ پاکستان کے معاہدے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو اوران کی ٹیموں کومبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ان وزرا کی کوششوں سے ہوا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ڈیل ایک زبردست ٹیم ورک تھا اور فنڈ کے ساتھ معاہدے نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی منزلیں طے کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں