فیاض الحسن چوہان

آڈیو اور ویڈیو لیک والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی، فیاض الحسن چوہان

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو لیک والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی۔ سابق خاتون اول کی آڈیو لیک پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراونڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کی جلسے میں شرکت عمران خان پر اعتماد ہے، آڈیو لیک کا حال بھی توشہ خانہ اور دیگر الزامات کی طرح ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان پوری جرات اور دلیری سے انجمن غلامان امریکا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی غیر قانونی اور غیر انسانی ہے، امریکی سازش کا شکار ہونے والے لوٹے غدار نہیں تو کیا ٹیپو سلطان کہلائیں جائیں۔ سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آڈیو ویڈیو لیک والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں