فیاض الحسن چوہان

غیرآئینی حکومت غیرقانونی بجٹ پیش کرے گی، فیاض الحسن چوہان

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غیرآئینی حکومت غیرقانونی بجٹ پیش کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن تقررو تبادلوں کا نوٹس لے، الیکشن کمیشن 6 سیکریٹریز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کروائے۔

انکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکرپری پول دھاندلی کا منصوبہ بنا ہوا ہے، شیڈول آنے کے بعد حکومت تقررو تبادلے نہیں کرسکتی، حکومت نے 7جون کو 6 سیکریٹریز کے تبادلے کیے، حکومت ضمنی الیکشن سے قبل تقررو تبادلے کررہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ غیرآئینی حکومت غیرقانونی بجٹ پیش کرے گی، حکومت غیرقانونی بجٹ پاس کرانے کیلئے مقدمات درج کرارہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ایم پی ایز پر تشدد کیا گیا، بجٹ پاس کرانے کیلئے ایم پی ایز کو قید کرنا چاہتے ہیں، ہمارےایم پی ایز کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج ہوئے، امیرطبقہ بھی اب پس چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں