وزیر اطلاعات

عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش بھی مارچ کی طرح ناکام ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ فال آف عمران اِن ڈی چوک ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں،آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے کیا اور کیا مانگ رہے ہیں؟ انہوں نے مزید لکھا کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں