اسد عمر

معاملات کا بہترین حل انتخابات کے فوری اعلان میں ہے، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ عکس)مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کے محاصرے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار طاقت کی بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے، افاقہ ہوگا، اشتعال انگیزی اور خوف و ہراس پھیلا کر حقیقی آزادی کی پرامن جمہوری تحریک کو دبانا کٹھ پتلیوں کے بس کی بات نہیں، رات گئے پولیس قیدیوں کی گاڑی کے ہمراہ بنی گالہ پہنچی،

اس قسم کی حرکتیں خود کٹھ پتلی سرکار کے سیاسی مستقبل تاریک ہو جائے گا، اسدعمر نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر پولیس کی نفری نے واپسی کی راہ لی، امپورٹڈ سرکار ہوش کے ناخن لے اور کسی قسم کے مِس ایڈونچرسے گریز کرے، عمران خان کیخلاف کوئی شرانگیز حرکت کی تو نتائج کی ذمہ دار مکمل طور پر حکومت ہوگی، طاقت کے بل بوتے پر فیصلے کروا لو گے، یہ تمہاری غلط فہمی ہے، اسد عمر نے کہا کہ خلقِ خدا کی آواز سنو اور عوام کے جمہوری و آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی سے گریز کرو، گلو گردی میں نہیں معاملات کا بہترین حل انتخابات کے فوری اعلان میں ہے، انہوں نے کہا کہ اخلاقی و جمہوری جواز کھو دینے والی کٹھ پتلی سرکار ہمت کرے اور قوم کو انتخابات کی تاریخ دے، پرامن احتجاج کو تشدد میں بدلنے کی شرانگیز کوشش کٹھ پتلیوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں