مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے۔واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، راستے میں لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں