شہنازشیخ

ڈرامہ سیریل ’’ تنہائیاں‘‘ سے ملک گیرشہرت ملی ‘ شہنازشیخ

لاہور(عکس آن لائن)اداکارہ شہنازشیخ نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’ تنہائیاں‘‘ سے مجھے ملک گیرشہرت ملی اور یہ ڈرامہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے، گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ٹی وی سے کنارہ کشی اختیارکرنا پڑی لیکن ریٹائرمنٹ نہیں لی ۔

ایک انٹرویو میں شہناز شیخ نے کہا کہ ٹی وی پر بے پناہ کام کیا جومیرا اثاثہ ہے ،’’تنہائیاں ‘‘ ایسا ڈرامہ سیریل تھی جس سے مجھے بے پناہ شہرت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے طویل عرصے سے شوبز سے دور ہوں لیکن یہ کہا جا سکتاہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔انہوں نے احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ احسن خا ن انتہائی فرمانبردار نوجوان ہے اور اس کی خوبی نے بہت متاثرکیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں