احسن خان

احسن خان نے اپنے’ ‘برٹش ایشین” انٹرویو کی وائرل ویڈیو دوبارہ بنا ڈالی

کراچی (عکس آن لائن)معروف اداکار و میزبان احسن خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی پرانی ویڈیو کو شائقین کے لیے دوبارہ بنا ڈالا۔احسن خان کی انٹرنیٹ پر حال ہی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں برٹش انگلش لہجے میں بات کرتے دکھائی دیے تھے۔مذکورہ ویڈیو میں احسن خان ایک تقریب میں دوران انٹرویو برطانوی انگریزی لہجے میں بات کرتے ہوئے بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ برٹش ایشین شخص ہیں اور وہ یہاں اور وہاں یعنی برطانیہ اور پاکستان میں رہتے اور کام کرتے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں احسن خان اپنے ڈرامے ‘اڈاری’ کا نام بھی انگریزی لہجے میں غلط لیتے ہیں اور حال ہی میں ان کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کے لہجے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب احسن خان نے اسی ویڈیو کو بچوں کے ساتھ دوبارہ بنایا، جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں