نعمان اعجاز

انسان کی زبان آپ کو اس کا خون اور خاندان بتاتی ہے،نعمان اعجاز

کراچی (عکس آن لائن)معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے انسان کو جاننے اور سمجھنے کے لیے ایک آسان سا طریقہ بتایا ہے۔نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک کتاب پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ہر انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے، اگر آپ اسے سمجھنا چاہتے ہیں تو اسے بولنے دیں۔’اداکار نے مزید لکھا کہ ‘اس کی زبان آپ کو اس کا خون اور خاندان بتائیگی۔’نعمان اعجاز کی اس دلچسپ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں