شرقپورشریف

شرقپورشریف:فلسطین میں مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،میاں جلیل احمد شرقپوری

شرقپورشریف (نمائندہ عکس آن لائن) ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں.

ہمیں اسرائیل کی اس بربریت پر اقوام عالم کو جگانا ہوگا کہ مسجد اقصیٰ میں پر امن نمازیوں کا قتل عام کرکے دہشتگردی کی نئی مثال قائم کی ، یہودیوں کی یہ بدمعاشی سراسردہشت گردی ہے۔ ہم تمام عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہیں کہ اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کریں، اسرائیل ظلم، خونخواری اور انسانیت کی پامالی کی آخری انتہا کو پہنچ گیا ہے، سلامتی کونسل اور او آئی سی کے اجلاس فوری طور پر بلائے جائیں، اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کا قتل عام فوری رکوایا جائے،

میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور فلسطین کی آزادی کے لیے یک جان اور یک آواز ہیں، عید الفطر کے دوران معصوم نمازیوں اور فلسطینیوں پر حملہ کرنا غیر انسانی فعل ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، مگر افسوس ہے کہ انسانی حقوق کی مکارانہ باتیں کرنے والے آج کیوں یہودیوں کے ظلم پر خاموش ہیں میاں جلیل احمد شرقپوری نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور قبلہ اول ملت اسلامیہ کی جاں ہے۔ فلسطینی ھمارے بھائی ھیں ھم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں کیونک وہ ھم تمام مسلمانوں کا تنہا فرض پورا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں