اشرف بھٹی

حکومت تاجرو ں کو ریلیف دینے کیلئے پیکیج کا اعلان کرے ‘آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور ( عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں تاجر شدید مالی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں ، حکومت تاجرو ں کو ریلیف دینے کیلئے قابل عمل پیکج کا اعلان کرے جس کے تحت یوٹیلٹی بلز معاف اور بغیر سود قرضے دئیے جائیں ۔یہ مطالبات مختلف اضلاع کے تاجروں کے ویڈیو لنک اجلاس میں پیش کئے گئے۔شرکاء نے آگاہ کیا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے حکومت کے طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تاجر اپنا نقصان کر کے ہر ممکن طور پر حکومت سے تعاون کر رہے ہیں ۔ مطالبہ ہے کہ حکومت تاجروں کی مشکلات کو پیش نظر رکھے اورجن تاجروں نے عید الفطر کی مناسبت سے پیشگی خریداری کی ہے انہیں ادائیگیوں کیلئے بلا سود قرضے دئیے جائیں جبکہ اپریل اور مئی کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ کاروبار کے اوقات کار میں کمی اور دو روز کاروبار کی بندش سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کے اثرات آنے والے مہینوں میں واضح ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں