ٹرمپ

ٹرمپ کی سابقہ ملکیت اٹلانٹک سٹی پلازہ ہوٹل دھماکے سے منہدم

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ ملکیت میں رہنے والا اٹلانٹک سٹی کا پلازہ ہوٹل دھماکے سے اڑا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر بننے سے پہلے ریئل اسٹیٹ کا بزنس کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 1984 میں یہ ہوٹل کھولا تھا، لیکن 2009 میں بینک دیوالیہ ہونے پر ٹرمپ کو ہوٹل کی ملکیت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔ یہ عمارت 2014 سے بند تھی۔اٹلانٹک سٹی کے میئر کا کہنا تھا کہ عمارت کے خستہ حال ہونے پر حفاظتی اقدامات کے تحت عمارت گرانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں