روسی صدر

محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان اوپیک پلس معاہدے پر تبادلہ خیال

ریاض (عکس آن لائن )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادی میر پوتین نے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیاہے۔ دونوں رہ نمائوں نے تیل پیدا کرنے کے لیے اوپیک + معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ صدر پوتین نے ماسکو اور ریاض کے مابین عالمی توانائی کی منڈی کے استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اوپیک ممالک کے دونوں رکن ممالک کے سربراہوں نے تنظیم سے باہر پیداوار میں کمی، قیمتوں میں استحکام اور پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو مربوط کرنے پراتفاق کیا۔

بین الاقوامی انرجی ایجنسی نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی فراہمی اب بھی طلب سے کہیں زیادہ ہے۔ تیل کی رسد میں اضافے اور طلب میں کمی کا بنیادی سبب کرونا وبا پر قابوپانے کے لیے اقدامات ہیں۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسینز کے دریافت ہونے کے بعد تیل کی طلب میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو احتیاطا تیل کو ذخیرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں