شاداب خان

سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی جیسی باڈی بنانا چاہتے ہیں، شاداب خان

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز جنوبی افریقا کے پلئیر فاف ڈوپلیسی کی طرح باڈی بنانا چاہتے ہیں۔شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سرفراز احمد کی ایکسرسائز کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان بہت زیادہ محنت کے ساتھ پیٹ کی ورزش کر رہے ہیں۔وڈیو کے ساتھ سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب سے سیفی بھائی نے فاف کی وہ تصویر دیکھی ہے ان کا مقصد ویسی ہی باڈی بنانے کا ہوگیا ہے۔شاداب خان کی وڈیو اور پیغام کا سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر مسکرا کر جواب بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں