ہیڈکوارٹرز

شیخ رشید کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ،محکمانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال

لاہور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں محکمے کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں سی ای او ریلوے نثار احمد میمن، ممبر فنانس عظمی اکرام ، تینوں ایڈیشنل جنرل منیجرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ ٹرینوں کے اوقات کار کا تفصیلی جائزہ اورمزید بہتری کے حوالے سے تجاویز لی گئیں۔ اجلاس میں ریلوے کی مالی پوزیشن اور اگلے سال جون تک کی متوقع آمدن پر بریفنگ بھی دی گئی ۔اجلاس میں ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ، کراچی شیپس اور لاہور رائل پام کی لیزنگ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں