کورونا مریضوں کی تعداد

کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ، اسلام آباد

اسلام آباد (عکس آن لائن ) اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے
گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کے نئے کیسز میں 15 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔
سلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15515 تک جاپہنچی ہے۔ ان میں سے 14705 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 175 اموات ہوچکی ہے
اسلام آباد میں گزشتہ روز بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 کیسز سامنے آئے۔

 کورونا مریضوں کی تعداد
کورونا مریضوں کی تعداد

اس کے علاوہ بلیو ایریا، ایف سیون اور جی تیرہ میں 3،3 کیسز، جی نائن، آئی ٹین اور آئی ایٹ ٹو میں 2،2 جب کہ میڈیا ٹاؤن میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا۔
اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد635 ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں