قوی خان

جو اداکار نیک نیتی اور لگن سے کام کرتا ہے اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ‘ قوی خان

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارقوی خان نے کہا ہے کہ جو اداکار نیک نیتی اور لگن سے کام کرتا ہے اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ،دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے لئے اہداف مقرر کرتے ہیں اور پھر انہیں حاصل کرنے کیلئے جنون کے ساتھ محنت کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ شوبزمیں کام کرتے ہوئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن آج بھی محنت کا جذبہ کمزور نہیں پڑا بلکہ اس عمر میں بھی ہر پراجیکٹ میں پہلے سے بڑھ کر محنت کرتا ہوں ۔

قوی خان نے کہا کہ میں صرف شوبزکی بات نہیں کرتابلکہ جس بھی شعبے میں کسی شخص نے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ محنت کی ہے اس کے نتائج بھی ویسے ہی نکلے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ اس کی زندگی میں خوشحالی اور آسودگی کا دوردورہ ہوتا ہے جس سے اسے ماضی کی ساری تھکاوٹ اور مشکلات اسے اچھی محسوس ہونے لگتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں