اداکارہ نیلم منیر

عورتوں کا حق مارنے والے لوگ مجرم ہیں‘ نیلم منیر

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں وہ مجرم ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ عورتوں کی حق تلفی کرتے ہیں وہ آخرت کے دن رب کے حضور بہت بڑے مجرم ہوں گے اور ایسے لوگوں کو رب کے عذاب سے ڈرنا چاہیے۔اداکارہ نے اس موقع پر ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی جس پر ایک بچی کی تصویر کے ساتھ ‘‘بیٹی کو جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیراسلامی،غیر قانونی اور جرم ہے ’’ لکھا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نئے ڈرامہ سیریل‘‘ بکھرے موتی’’ میں اسی پہلو کو اٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں